موجودہ حالات میں عشقِ رسول ﷺ اور سیرتِ طیبہ ہی فکری استحکام کا واحد ضامن ہے: علامہ قاری رب نواز سعیدی اور علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی* *​بزمِ حسان بن ثابت اور بزمِ المعصوم کے زیراہتمام 26ویں سالانہ مرکزی میلاد ریلی کے انتظامات مکمل، 26 اگست کو تاریخی جلوس نکلے گا

*موجودہ حالات میں عشقِ رسول ﷺ اور سیرتِ طیبہ ہی فکری استحکام کا واحد ضامن ہے: علامہ قاری رب نواز سعیدی اور علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی*
*​بزمِ حسان بن ثابت اور بزمِ المعصوم کے زیراہتمام 26ویں سالانہ مرکزی میلاد ریلی کے انتظامات مکمل، 26 اگست کو تاریخی جلوس نکلے گا-**
​ملتان (پریس ریلیز):
عید میلادالنبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر بزمِ حسان بن ثابت اور بزمِ المعصوم کے زیرِ اہتمام 26ویں سالانہ مرکزی جشنِ آمدِ رسول ﷺ میلاد ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت (محلہ پیر بخاری کالونی، مین سوئی گیس روڈ، ملتان) میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مہتمم اعلیٰ جامعہ ہذا علامہ قاری رب نواز سعیدی نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں جماعت اہل سنت پنجاب کے ترجمان علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، حاجی مرزا عبدالرشید، پیر صوفی رانا محمد اقبال معصومی، پیر حاجی مرزا افضال حسین الطافی، قاری اسماعیل سعیدی اور قاری حق نواز سعیدی شامل تھے۔
​اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوۓ معروف عالم دین اور جامعہ کے مہتمم علامہ قاری محمد رب نواز سعیدی،علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی ،قاری محمد اسماعیل سعیدی،علامہ حق نواز سعیدی ودیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ فکری و اخلاقی چیلنجز کا واحد حل سیرتِ طیبہ سے وابستگی ہے۔ اپنے آقا کا جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ منانا، آقائے نامدار ﷺ کی تشریف آوری پر شکر ادا کرنا اور اس بابرکت دن کو تزک و احتشام سے منانا عینِ ایمان اور سچے عشقِ رسول کا تقاضا ہے، جو معاشرے میں امن، بھائی چارے اور وحدت کا پیغام عام کرتا ہے۔
​اجلاس کے اختتام پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری رب نواز سعیدی نے تمام انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا اور کارکنان کو ہدایت کی کہ ریلی کے دوران نظم و ضبط، تزک و احتشام اور ادب و احترام کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھا جائے۔
​اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ سالانہ مرکزی جشنِ آمدِ رسول ﷺ میلاد ریلی 26 اگست بروز بدھ بوقت صبح 9:00 بجے جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت سے نہایت جوش و خروش کے ساتھ نکالی جائے گی۔ جملہ عاشقانِ رسول اور اہلیانِ ملتان سے پُرخلوص شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
*​کیپشن برائے تصاویر*
​بزم حسان بن ثابت اور بزم المعصوم کے زیر اہتمام جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت، محلہ پیر بخاری کالونی مین سوئی گیس روڈ ملتان میں منعقدہ سالانہ مرکزی جشن آمد رسول میلاد ریلی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت مہتمم اعلیٰ جامعہ ہذا ممتاز عالم دین علامہ قاری رب نواز سعیدی کررہے ہیں۔انکے ہمراہ علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصونی،حاجی مرزا عبدالرشید،پیرصوفی رانا محمد اقبال الطافی،پیرصوفی مرزا افضال حسین الطافی،قاری حق نواز سعیدی،قاری اسماعیل سعیدی،قاری دین محمد،قاری محمد حسنین ودیگر مہمانانِ گرامی اور جید علماء کرام موجود ہیں۔
*​جاری کردہ:*
*بزمِ حسان بن ثابت و بزمِ المعصوم، ملتان*