*رحیم یارخان: پولیس مقابلہ، 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو رضوان عرف عرفان شر ہلاک*
رحیم یارخان: تھانہ اقبال آباد کی حدود میں بدنام زمانہ ملزمان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کی، ترجمان پولیس۔
رحیم یارخان: اقبال آباد پولیس نے موضع مرتضی آباد روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ترجمان پولیس۔
رحیم یارخان: پولیس کے روکنے پر مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ترجمان پولیس۔
رحیم یارخان: فائرنگ کے تبادلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو رضوان عرف عرفان شر ہلاک ہوگیا، ترجمان پولیس۔
رحیم یارخان: ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت حکومت سندھ کی جانب سے 50 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی، ترجمان پولیس۔
رحیم یارخان: ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، ترجمان پولیس۔
رحیم یارخان: ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملہ، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا، ترجمان پولیس۔
رحیم یارخان: پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرکل بھر کی نفری کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان پولیس۔
رحیم یارخان: ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کو بروقت اور مؤثر کارروائی پر شاباش دی اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی، ترجمان پولیس۔