نومولود بچی کی لاش ملنے کا افسوسناک واقعہ، پولیس ملازمین سمیت چار افراد نے نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا

قیامت خود بتائے گی کہ قیامت کیوں ضروری تھی…
گرمانی اڈہ، اسٹیشن چوک کے قریب ایک اسکول کے نزدیک نومولود بچی کی لاش ملنے کا افسوسناک واقعہ انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دینے والا ہے۔

وہ معصوم جان جس نے ابھی زندگی کو دیکھا بھی نہ تھا، جس نے ابھی آنکھیں تک نہ کھولی تھیں، آخر اس کا کیا قصور تھا؟ کیا صرف یہ کہ وہ بیٹی تھی؟
ہم سنتے تھے کہ زمانۂ جاہلیت میں بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔ زمانہ بدل گیا، دنیا ترقی کر گئی، مگر افسوس بعض لوگوں کی سوچ آج بھی نہیں بدلی۔ آج بھی کہیں نہ کہیں بیٹی کو بوجھ سمجھا جاتا ہے، حالانکہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور انمول نعمت ہوتی ہیں۔

آخر بیٹی اور بیٹے میں یہ فرق کیوں؟ ایک معصوم بچی کو دنیا میں آنے کے فوراً بعد موت کے حوالے کر دینا کس معاشرے کی عکاسی کرتا ہے؟
خدارا! بیٹیوں کو بوجھ نہیں، اللہ کی عطا سمجھیں۔
انہیں محبت، تحفظ اور جینے کا پورا حق دیں۔
وہ بھی انسان ہیں، وہ بھی ہمارے معاشرے کا مستقبل ہیں۔
بیٹی کو بوجھ نہ سمجھیں، اسے اللہ کی رحمت سمجھیں۔ 💔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +