فیصل اباد
24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں بلائنڈ قتل ٹریس، بیٹی ہی باپ کے قتل میں ملوث نکلی۔۔۔
تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس کی شاندار کارروائی، اندھے قتل کا معمہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں حل کرلیا گیا۔۔۔
جڑانوالہ کے علاقے 116 گ ب میں آصف نامی شخص کی اچانک موت کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی۔۔۔
ابتدائی طور پر اطلاع دی گئی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آصف کو قتل کیا ہے۔۔۔
واقعہ کے وقت مقتول کی اکلوتی بیٹی عائشہ ماہ نور، عمر تقریباً 17/18 سال بھی گھر میں موجود تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایات پر ایس پی جڑانوالہ اختر علی وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر جڑانوالہ ملک محمد عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ واقعہ کی تفتیش شروع کی۔۔۔
پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار، شواہد اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کیں تو تفتیش کا رخ مقتول کی بیٹی کی جانب ہوگیا۔۔۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ بیٹی کے ایک نوجوان کے ساتھ مبینہ مراسم تھے اور مقتول نے بیٹی کو مذکورہ نوجوان کے ساتھ دیکھ لیا تھا، جس پر مبینہ طور پر طیش میں آکر بیٹی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے حقیقی والد آصف کو قتل کردیا۔۔۔
تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے انتہائی کم وقت، 24 گھنٹے سے بھی پہلے، اندھے قتل کا سراغ لگا کر کیس ٹریس کرلیاپولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔۔۔
فیصل آباد
کے علاقہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل۔۔۔
شہناز بی بی کے ہاتھوں میں پسٹل سے اچانک گولی چل گئی۔۔۔
گولی سر میں لگنے سے 17 سالہ ثناء موقع پر جاں بحق۔۔۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔۔۔
پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔۔۔