ان لائن گیم کھیلتے ہوئے بھاری رقم ہارنے پر پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

بورے والا: آن لائن جہاز گیم(Aviator) کھیلتے ہوئے پیٹرولنگ پولیس کانسٹیبل نے مبینہ خودکشی کرلی،ذرائع

بورے والا: کانسٹیبل علی حسن ڈوگر نے مبینہ طور پر سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار لی،ذرائع

بورے والا: علی حسن پیٹرولنگ چیک پوسٹ پکھی موڑ پر بطور محرر تعینات تھا،ذرائع

بورے والا: آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے پرعلی حسن مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا،ذرائع

بورے والا: ذرائع کے مطابق علی حسن ایک عرصہ سے Aviator آن لائن گیم کھیل رہا تھا،ذرائع

بورے والا: کانسٹیبل نے مبینہ طور پر تنخواہ سمیت عزیز و اقارب سے ادھار لی رقم بھی گیم میں ہار دی،ذرائع

بورے والا: بھاری رقم ہارنے کے بعد علی حسن نے مبینہ طور پر دل برداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھایا،ذرائع

بورے والا: Aviator گیم کی وجہ سے سینکڑوں افراد کے لاکھوں روپے ڈوبنے کا انکشاف

بورے والا: واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، تحقیقات شروع