جڑواں بھائیوں کا انوکھا ریکارڈ ،آپ بھی داد ضرور دیں گے

سرگودھا کے جڑواں بھائیوں نے بورڈ کے امتحانات میں تاریخ رقم کردی۔۔۔!

سرگودھا کے جڑواں بھائیوں کا امتحان میں بھی جڑواں نتیجہ آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔

سرگودھا کے نواحی علاقے فروکہ سے تعلق رکھنے والے جڑواں بھائیوں احد مقصود اور عماد مقصود نے نویں جماعت کے امتحان میں وہ کارنامہ سر انجام دیا کہ سب دنگ رہ گئے۔

جڑواں بھائیوں نے گورنمنٹ ہائی سکول فروکہ سے نہم کے امتحان میں بالکل یکساں 519، 519 نمبر حاصل کر لئے۔

ایک ہی گھر، ایک ہی سکول، ایک ہی جماعت اور اب نمبر بھی بالکل ایک جیسے۔ ہے نا مزے کی بات۔

اس منفرد کامیابی ٹیم وائس آف سرگودھا کی طرف سے دونوں بھائیوں انکے والدین اور اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد۔

#سرگودھا بورڈ #جڑواں بھائی #جماعت نہم رزلٹ #فاروکہ #ساہیوال سرگودھا #احمد مقصود #عماد مقصود