جھنگ۔بیورورپورٹ۔ بلوچ گینگ کا سرغنہ اعظم عرف آذو بلوچ پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم 17سے سنگین مقدمات میں مطلوب تھاایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر کی کارکردگی کو عوامی حلقوں نےخوب سراہا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کےویثرن کے مطابق ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز تھانہ کوٹ شاکر کے ایس ایچ او کابدنام زمانہ جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ اعظم عرف آذو بلوچ سے ٹاکرہ ہوگیاپولیس مقابلہ کےبعد آذو بلوچ زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا-
زخمی ملزم کو ریسکیو 1122کے ذریعے ہسپتال منتقل کیاگیا ملزم 17سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھاملزم کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے ملزم آذوبلوچ کی گرفتاری پر ضلع بھرکی عوام نےسکھ کاسانس لیتےہوئےایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر مہر عنصر عباس سپراکاشکریہ اداکیااس موقع پر عوام کا کہنا تھاکہ ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک ساجد علی کھوکھرکےبےحد مشکورہیں –
جنھوں نے ایک دبنگ فرض شناس میرٹ پسند کرپشن سے پاک ایس ایچ اوسےنوازاعلاقہ کی عوام کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب بھی تھانہ میں گئےایس ایچ او سے ملنے بڑے پیار سے ملاقات کرکے میرٹ پر بغیر کسی سفارش اور کرپشن کےہماراکام ہوتاہم غریب لوگوں کی بڑی آسانی سے رسائی ہےجب سےموجودہ ایس ایچ او نے چارج سنبھالا ہے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +