موٹروے ایم ٹو پر منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، مالیت 4 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد
کلر کہار: موٹروے ایم ٹو پر پٹرولنگ کے دوران موٹروے پولیس کے افسران نے کلر کہار کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑیوں میں سوار ڈرائیورز گاڑیاں سڑک پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے افسران نے دونوں گاڑیوں کی تلاشی لی تو ان میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات میں تقریباً 70 پیکٹ چرس اور 123 پیکٹ افیون شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 4 کروڑ 78 لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔
قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ منشیات اور دونوں گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
عابد چوہدری جرنلسٹ