*جھنگ کی تاریخ میں اعزاز، باپ کے نقش قدم پر بیٹا، سب انسپکٹر فیصل رزاق کاہلوں کو باقاعدہ انسپکٹر کے رینک کے بیج لگا دیئے گئے*
یہ مقدر کی بات ہوتی ہے، یہ خوش قسمتی ہوتی ہے، یہ اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے کہ جس عہدہ پر باپ نے اپنی زندگی وقف کر دی ہو، اسی عہدہ پر بیٹا بھی اسی شان و شوکت سے فائز ہو۔ یہ سعادت دنیا میں بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے اور ان خوش نصیبوں میں جھنگ پولیس کے ماتھے کا جھومر، دبنگ اور فرض شناس آفیسر فیصل رزاق کاہلوں بھی شامل ہیں۔
محکمہ پولیس میں فرض شناسی اور عوام دوستی کی ایک مثال، چوہدری رزاق کاہلوں مرحوم نے اسی شہر جھنگ میں بحیثیت انسپکٹر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اپنے دور میں انہوں نے جس محنت، دیانت اور دلیری سے جھنگ کی خدمت کی، آج بھی بزرگ ان کا نام عزت سے لیتے ہیں۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ آج ان کا لخت جگر، ان کا بیٹا فیصل رزاق کاہلوں بھی اسی شہر جھنگ میں اسی عہدہ پر بحیثیت انسپکٹر فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ باپ کا بھی پورے ضلع میں نام تھا اور آج بیٹے نے بھی اپنی بہادری اور خوش اخلاقی سے اپنا نام پیدا کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جس دن فیصل رزاق کاہلوں کو باقاعدہ انسپکٹر کے بیج لگے، وہ سیدھا اپنے والد مرحوم چوہدری رزاق کاہلوں کی قبر پر حاضری دینے گئے، پھول رکھے اور دعا کی۔ اس موقع پر ان کی آنکھیں نم تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے صرف نوکری نہیں، یہ ایک مشن ہے، یہ میرے والد کی خواہش تھی، ان کا خواب تھا جسے میں نے پورا کیا ہے۔
فیصل رزاق کاہلوں نے ہمیشہ غریب اور مظلوم کی داد رسی کی ہے، تھانہ میں آنے والے ہر سائل کی عزت کی ہے۔ ان کی اسی عوام دوستی کی وجہ سے جھنگ کے شہری ان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔
*ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ ، اور جھنگ کے تمام صحافی برادری کی جانب سے انسپکٹر فیصل رزاق کاہلوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور دعا کی جاتی ہے کہ اللہ پاک انہیں مزید ترقیوں سے نوازے اور اپنے والد مرحوم کے مشن کو اسی طرح جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین*
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +