*جھنگ / پولیس مقابلہ*
پارکو پائپ لائن سے تیل چوری میں ملوث بدنام زمانہ چور اور مجرم اشتہاری نبیل الرحمن زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ احمد پور سیال کے علاقہ بنگلہ یاسمین کے قریب، تین مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے
دوران تعاقب ایک ملزم پول کیساتھ ٹکرانے سے زخمی ہو گیا، جسے پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
زخمی ملزم کی شناخت نبیل الرحمن کے نام سے ہوئی ہے، جو پارکو پائپ لائن سے تیل چوری سمیت 14 سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ چور اور مجرم اشتہاری نکلا
پارکو پائپ لائن قومی اثاثہ اور ہماری سکیورٹی کی ذمہ داری ہے، جو اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے قانون کی پوری قوت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین
پارکو پائپ لائن کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں؛ جو اسے چھونے کی کوشش کرے گا، اسکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین
پارکو پائپ لائن کی اطراف میں انٹیلیجنس تیز کی جائے اور مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، ڈی پی او ساجد حسین
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +