وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ)انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا کے راہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ سے وریام والا براستہ مدوکی رستم سرگانہ گرین الیکٹرک بس چلائی جائے، کیونکہ 38 چکوک و موضع جات پر مشتمل مرکز وریام والا سے مزکورہ روڈ پر کوئی سفری سہولت دستیاب نہیں ہے، تاجروں ،طالب علموں سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو جھنگ بروقت پہنچنے کے لئے بہت دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے

شور کوٹ، طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا حاجی منیر احمد جٹ عاربی جنرل سیکرٹری شیخ نعمان احمد فنانس سیکرٹری انجمن تاجران اور دیگرمعززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے بذریعہ تحریری درخواست مطالبہ کرتے ہوئے طاہر محمود جنجوعہ سیاسی سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا کہ وریام والا تقریباً 38چکوک پر مشتمل ابادی والے اتنے بڑے شہر کو گرین الیکٹرک بس کی فراہمی براستہ مدوکی گلمالہ رستم سرگانہ اور وریام والا تک گرین الیکٹرک بسوں کو چلایا جائے –

جو کہ دور حاضر کی انتہائی اہم ضرورت ہے کیونکہ گردونواح سے بچے بڑے حصول تعلیم کورٹ کچہری اور کاروباری لحاظ سے لوگ جھنگ کا رخ کرتے ہیں ہمارا کاروباری رابطہ جھنگ سے ہے بچے اور بچیاں سینکڑوں کی تعداد میں جھنگ تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں ایک گاڑی ساندل ایکسپریس چلتی ہے تو وہ طلباء کو وقت پر پہچانے سے قاصر ہے-

جس کی وجہ سے طلباء اور طالبات کو انے جانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہماری ڈپثی کمشنر جھنگ اور دیگر حکام بالا سے گزارش ہے کہ ہماری اس پریشانی کا حل نکالا جائے اور اسے جھنگ تا ورہام والا کا روث دیا جائے اور ہماری اس پریشانی پر نظر ثانی کیجائے اور اس پسماندہ علاقے کی محرومی کو ختم کیجائے اور جھنگ تا ورہام والا روٹ دیا جائے-

کیونکہ یہ دیہی ایریا کو جانے والی واحد سڑک ہے جس پر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلتی اور ہمیں جھنگ تک مریضوں کو لے جانے میں کافی دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہماری ڈپثی کمشنر جھنگ سے گزارش ہے کہ اس درخواست پر فوری احکامات جاری کئے جائیں اور ہماری اس پریشانی کا حل نکالا جائے-

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +