خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پر مبینہ طور پر تشدد کے الزام میں شوہر گرفتار

*راولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا شوہر گرفتار*

راولپنڈی میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے شوہر ملزم جواد علی کو اہلیہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

عدالت نے ملزم جواد علی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔