گھریلو تنازعہ محمد حیات چدھڑ اپنے ہی بیٹے کے ہاتھوں قتل، ڈی ایس پی سمیت سی سی ڈی انچارج جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

شاہپور: گھریلو تنازع پر بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔۔۔!

شاہپور کے علاقے واڈھی میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مظہر چدھڑ نے گھریلو مسئلے پر اپنے والد محمد حیات چدھڑ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق محمد حیات گھر میں موجود تھے کہ ان کے بیٹے مظہر نے دروازے پر دستک دی۔

دروازہ کھولنے پر ملزم نے ان کے سینے پر چار فائر کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او شاہپور اور CCD شاہپور کے انچارج افضل کھوکھر پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں پولیس نے لاش کا معائنہ کیا اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے۔