ٹوبہ ٹیک سنگھ
شورکوٹ روڈ پر چلتی بس میں اچانک آگ بھڑکنے سے مسافروں میں خوف و ہراس۔۔۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ شورکوٹ روڈ نزد چک نمبر 304 گ ب کے قریب بشیر سنز کمپنی کی بس میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔۔۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔
شہریوں نے ریسکیو 1122 کے بروقت پہنچنے اور فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات میں بروقت امدادی کارروائی قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔۔۔