رحمان بابا ٹرین حادثہ، ریسکیو آپریشن مکمل، جان بحق ہونے والوں کی تعداد 6 جبکہ 30 زخمی ہوئے، مجموعی طور پر 15 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے تھے

*🚨رحمان بابا ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 30 افراد زخمی*

ملتان: شیر شاہ پل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا جب کہ حادثے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار تیز تھی جس کی وجہ سے تمام بوگیاں الٹ گئیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +