پاکستان فلاح پارٹی کی خیبر پختون خواہ میں گورنر راج وایمر جنسی کی مخالفت۔صاحبان اختیار واقتدار کی ضد،ہٹ دھرمی اور اناپرستی مسائل و مشکلات کا حل نہیں بلکہ ملک وقوم کومزید مشکلات میں پھنسانےکاسبب بنےگی،رپورٹ رانا فیصل اقبال

(رانا فیصل اقبال)پاکستان فلاح پارٹی کی خیبر پختون خواہ میں گورنر راج وایمر جنسی کی مخالفت۔صاحبان اختیار واقتدار کی ضد،ہٹ دھرمی اور اناپرستی مسائل و مشکلات کا حل نہیں بلکہ ملک وقوم کومزید مشکلات میں پھنسانےکاسبب بنےگی۔

پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ،سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری،مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر سید راشد علی گردیزی،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید عبد الرؤف ناصح اور ظفر خان گکھڑ صدر کے پی کے نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں نافذ کردہ گورنر راج اور ایمرجنسی کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور منتخب صوبائی حکومت کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی حکمرانوں اور اپوزیشن دونوں کے لیے یکساں تشویش کا باعث ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے بجائے اسے جواز بنا کر گورنر راج نافذ کرنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ایسے فیصلوں سے نہ دہشت گردی ختم ہوگی اور نہ ہی سیاسی استحکام آئے گا، بلکہ جمہوریت کمزور اور آمریت مضبوط ہوگی۔

ذمہ داران نے زور دیا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام اور محاذ آرائی کے بجائے تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے کر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ قومی حکمتِ عملی تشکیل دے۔