🏥 معاون (MUAawin) پروگرام کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں افتتاح
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے صحت مند پنجاب ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب بابر صاحب دین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محترمہ غزالہ اصغر صاحبہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں معاون (MUAawin) پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس پروگرام کا مقصد ہسپتال آنے والے مریضوں کو پارکنگ سے ایمرجنسی یا متعلقہ شعبے تک پہنچانے، درست رہنمائی فراہم کرنے اور بزرگوں، خواتین و معذور افراد کے لیے ہسپتال کی سہولیات تک رسائی آسان بنانا ہے۔
معاون پروگرام عوامی خدمت، انسانی ہمدردی اور مریضوں کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +