بڑے خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون سمیت مرد کی سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں گرفتاری

🚨 شاہی خاندان کی خاتون اور مرد لندن کی سڑک پر بے ہوش، نشے کی لرزہ خیز داستان سامنے آگئی!

💔 اربوں کی دولت، شاہی شان و شوکت، مگر تین سالہ معصوم بچے کی زندگی خطرے میں!

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی شاہی خاندان سے شادی کے ذریعے تعلق رکھنے والی 32 سالہ مہرہ النہیان لندن کی مصروف سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں، جبکہ ان کے قریب ایک مرد بھی بے ہوش پڑا تھا۔

عدالت میں انکشاف ہوا کہ خاتون نے واقعے سے چند روز قبل کوکین استعمال کی تھی۔ ان کے وکیل کے مطابق واقعے کے روز انہوں نے منشیات استعمال نہیں کی تھیں۔

انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ اس دوران ان کی نگرانی میں موجود تین سالہ معصوم بچہ ننگے پاؤں مصروف سڑک کے قریب گھوم رہا تھا۔ راہگیروں نے بروقت مداخلت کرکے بچے کو ممکنہ حادثے سے بچایا۔

⚖️ برطانوی عدالت نے بچے کی دیکھ بھال میں غفلت کا جرم قبول کرنے پر خاتون کو دو سالہ کمیونٹی آرڈر، بحالی کی شرط اور جرمانے کی سزا سنائی۔

🥀 یہ واقعہ ایک تلخ حقیقت یاد دلاتا ہے کہ نشے کی تباہ کاریاں دولت، حیثیت اور شاہی خاندانوں میں بھی پہنچ سکتی ہیں۔