پولیس ٹاؤٹ تھانہ کے اندر تو کیا اس پاس بھی نظر آئے تو الٹا چوک میں لٹکا دوںگی، اے ایس پی سندس اسحاق

اب مجھے تھانے کے اندر تو کیا آس پاس بھی نظر آئے تو چوک میں ٹانگ دونگی ۔؛؛؛ عام اعلان کرنے والی اس دبنگ خاتون پولیس افسر کا نام سندس اسحاق ہے اور انکے بارے میں بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ جہاں بھی گئیں داستان چھوڑ آئیں ۔؛؛ پولیس۔ ڈیپارٹمنٹ اور عوام کے درمیان دوریاں کم کرنے کے لیے انکا سب سے شاندار اقدام یہ ہے کہ جہاں بھی تعینات ہوئیں اس علاقے میں پولیس ٹاؤٹس کا داخلہ بند کردیا اور ٹاؤٹس نے یا تو علاقہ چھوڑ دیا یا پھر ٹاؤٹ گیری چھوڑ دی ۔؛؛؛

سندس۔ اسحاق کا تعلق بنوں سے ہے جو سی ۔ایس ۔ایس کا امتحان پاس کر کہ اس عہدے تک پہنچی ہیں ؛؛۔ لیکن یاد رہے کہ انکی ازدواجی زندگی کی ایک ٹریجڈی نے انہیں ایک باہمت خاتون بنانے میں سب سے بڑا کردار ادا کیا ہے ؛؛۔ سندس ۔ اسحاق کے والد کا انتقال ہوا تو یہ چھوٹی سی بچی تھیں ، والدہ نے انہیں پڑھایا لکھایا اور یہ جوانی کی منازل کے ساتھ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کر گئیں ؛؛۔ سندس کی بڑھتی عمر کو دیکھتے ہوئے خاندان کے بڑوں نے پختون روایات کے مطابق لڑکا چُن کر سندس سے شادی کروا دی ؛؛۔

شادی شدہ زندگی پریشانیوں اور مسائل سے بھرپور رہی اور یوں چند برس بعد ہی طلاق کی صورت میں اس شادی کا باب بند ہوگیا ؛؛۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی سندس ۔اسحاق اس اعتبار سے خوش قسمت رہیں کہ علیحدگی کے وقت بہن بھائی ان کے ساتھ کھڑے ہوئے ؛؛۔ رونا دھونا اور شکایت کرنا انکے مزاج میں شامل نہیں تھا ؛؛۔ جہاں کچھ ناگزیر حالات علیحدگی کا باعث بنے تھے وہیں میرے پڑھنے کا شوق اور کچھ کر دکھانے کا عزم بھی شامل حال رہا ‘۔’ انکی شادی سے پہلے سسرال والوں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ شادی کے بعد تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ؛؛۔

البتہ طلاق کے بعد تعلیمی سلسلہ وہیں سے شروع ہوا جہاں سے ٹوٹا تھا‘۔پھر وہ دن آیا جب 26۔ سالہ سندس نے 2022 میں سی۔ ایس۔ ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس فورس جوائن کی ؛؛۔ وہ دن اور آج کا دن سندس۔ اسحاق پنجاب کے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دے چکی ہیں اور اب انکا نام سن کر جرائم پیشہ اور انکے سہولت کار سر کھجانے لگتے ہیں ۔؛؛ وجہ وہی جو ابتدائی جملوں میں بتا دی گئی ہے ۔؛؛؛

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +