*چار ماہ بعد جھیل نے ایک اور لاش لوٹا دی ! سوات میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی المناک موت کی دردناک داستان*
سوات: سیف اللہ جھیل میں کشتی حادثے کے چار ماہ بعد لاپتہ بشریٰ کی ممکنہ باقیات برآمد!
یکم جولائی 2026 کو لاہور سے تعلق رکھنے والے پاک بحریہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل اپنے بچوں اور نواسوں کے ہمراہ سوات کی سیر کے لیے گئے تھے۔ خوشیوں بھرا یہ سفر اس وقت قیامت بن گیا جب سیف اللہ جھیل میں ان کی کشتی الٹ گئی۔
حادثے میں عامر ہندل ، ان کے 20 سالہ بیٹے عبداللہ ، دو بیٹیاں 27 سالہ پروا اور 23 سالہ رویل ، جبکہ پروا کے دو کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے۔
سب سے دردناک لمحہ وہ تھا جب ایک باپ اپنے بچوں کو بچانے کے لیے انہیں اپنے بازوؤں کے حصار میں لینے کی کوشش کرتا رہا، مگر خود بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔
امریکہ سے پاکستان چھٹیاں گزارنے آنے والی بشریٰ اس حادثے کے بعد لاپتہ تھیں۔ چار ماہ بعد 4 نومبر کو سوات کی مہوڈنڈ جھیل سے انسانی باقیات برآمد ہوئیں، جن کے بشریٰ کی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق باقیات کی حتمی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ ضروری ہے۔
وہ خاندان جو چند خوشگوار لمحات گزارنے نکلا تھا ، ایک ایسا سانحہ اپنے پیچھے چھوڑ گیا جس نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین