روز گار کی تلاش میں نکلنے والا خاندان حادثے کا شکار، چار افراد جان بحق، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

*دریا خان: ٹرالی الٹنے سے بڑا سانحہ، چار افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی*

دریا خان کے نواحی علاقے 14 چک قریشیاں والا کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پٹھان برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ روزگار کی غرض سے جا رہے تھے کہ 14 چک قریشیاں والا کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثہ انتہائی افسوسناک ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور معصوم بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دریا خان منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

روزگار کی تلاش میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سفر کرنے والے خاندان پر پیش آنے والے اس المناک حادثے نے علاقے کی فضا سوگوار کر دی۔

اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین۔