پک اینڈ ڈراپ ویگن ڈرائیور نے مبینہ طور پر 15 سالہ دسویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرکے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ

وہاڑی: پک اینڈ ڈراپ ویگن ڈرائیور نے مبینہ طور پر 15 سالہ دسویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرکے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر کالج کے باہر چھوڑ دیا مقدمہ درج –

تفصیل کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں چک نمبر 183 ای بی کے رہائشی محمد اسلم کی 15 سالہ بیٹی م دسویں جماعت کی طالبہ ہے گزشتہ روز صبح تقریباً سات بجے پک اینڈ ڈراپ ویگن ڈرائیور طاہر رحمانی اسے گھر سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول چھوڑنے کے لیے اپنے ساتھ لے گیا، تاہم مبینہ طور پر وارث شہید چوک سے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کو بھی گاڑی میں بٹھا لیا اور طالبہ کو اسکول لے جانے کی بجائے زبردستی بوریوالا میں واقع ایک مکان میں لے گیا-

جہاں مبینہ طور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بعدازاں ملزمان طالبہ کو اسکول کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ طالبہ نے گھر پہنچ کر والدین کو اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے آگاہ کیا، جس پر والد کی جانب سے 15 پر اطلاع دی گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +