جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) پنجاب پولیس کی جانب سے جرائم کے مؤثر سدباب، قانون کی بالادستی، عوام کے تحفظ اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں انسپکٹر اخلاق احمد نول کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) جھنگ میں بطور ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) پنجاب پولیس کی جانب سے جرائم کے مؤثر سدباب، قانون کی بالادستی، عوام کے تحفظ اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں انسپکٹر اخلاق احمد نول کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) جھنگ میں بطور ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے۔انسپکٹر اخلاق احمد نول کی تعیناتی کو جھنگ میں جرائم کے تدارک، قانون نافذ کرنے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو بروقت پولیس سروسز کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا بنیادی مقصد سنگین اور منظم جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمتِ عملی اور ضلعی پولیس کے ساتھ مؤثر کوآرڈی نیشن کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق CCD جدید نگرانی، مجرمانہ ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور مربوط کارروائیوں کے ذریعے سنگین جرائم کے سدباب پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی قیادت میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو جرائم پیشہ گروہوں، ڈکیتی، چوری، راہزنی، گاڑی و موٹر سائیکل چوری اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف مؤثر اور منظم کارروائیوں کے لیے متحرک کیا جا رہا ہے- ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ کے عہدیداران و اراکین نے انسپکٹر اخلاق احمد نول کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور فرض شناسی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کے خاتمے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی شکایات کے فوری ازالے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ کے چیئرمین مہر محمد ریاض نول نے انسپکٹر اخلاق احمد نول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں سی سی ڈی جھنگ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور جرائم کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئے گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +
سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک