عدالت سے واپسی پر فائرنگ، باپ بیٹی قتل، 14 سالہ قاتل گرفتار، بڑی وجہ سامنے آگئی

🚨 بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے باپ بیٹی کو گولیوں سے بھون ڈالا، 14 سالہ ملزم گرفتار!

📍 بھکر، دریا خان

عدالت سے واپسی پر خون کی ہولی! سینما موڑ کے قریب فائرنگ سے شہلا بی بی اور ان کے والد سیف اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ خضر عباس زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عنایت اللہ کے بھائی ناصر علی کو چند ماہ قبل قتل کیا گیا تھا، جس کے مقدمے میں شہلا بی بی بھی نامزد تھیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کی۔

⚖️ سوال یہ ہے کہ جب لوگ انصاف کے بجائے خود فیصلے کرنے لگیں تو معاشرے میں قانون کی بالادستی کیسے قائم ہوگی؟

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔