بہاولپور چلتی گرین بس میں موبائل فون پھٹنے سے دھواں بھر گیا، مسافروں میں خوف و ہراس، کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے گیۓ
ایک طالب علم معمولی زخمی، مسافروں نے ایمرجنسی ہیمر اور فائر سلنڈر کی مدد سے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی، انتظامیہ نے آگ لگنے کی تردید کر دی لودھراں سے ڈیرہ بکھا جانے والی گرین بس سروس کی بس نمبر BP-11 میں اس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی-
جب آج صبح تقریباً 7 بج کر 10 منٹ پر ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور کے قریب ایک مسافر طالب علم کا موبائل فون مبینہ طور پر چارجنگ پورٹ سے منسلک ہونے کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں بس کے اندر دھواں پھیل گیا-
مسافروں کے شدید رش سے بھری بس میں اچانک دھواں پھیلنے پر خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور مسافروں نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں کے ساتھ نصب ایمرجنسی ہیمرز سے شیشے توڑنا شروع کر دیے۔ اس دوران ایک مسافر نے فوری طور پر فائر ایکسٹنگوشر استعمال کیا، جبکہ بھگدڑ اور افراتفری کے نتیجے میں ایک طالب علم معمولی زخمی ہوگیا۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +