معروف نوجوان صحافی چوہدری آصف روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ڈاکٹرز کی جانب سے مبینہ غفلت پر ضلع بھر کے صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ٹکر

شورکوٹ : پتن روڈ پر کھڑے ہوئے موٹر سائیکل میں پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل کی ٹکر

شورکوٹ: موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے مقامی صحافی آصف نامی شخص شدید زخمی ہو گیا –

شورکوٹ: موقع پر شہریوں نے ریسکیو کو کال کی لیکن ریسکیو کے پاس گاڑی نہ تھی، شہری

شورکوٹ: شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا لیکن ایمرجنسی ڈاکٹر نہ تھا تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد آیا ڈاکٹر مریض سریس ہوچکا تھا ، شہری-

شورکوٹ: مقتول کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر اسپتال ریفر کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا

شورکوٹ: مقتول دو معصوم بچوں کا باپ تھا-

آج شورکوٹ کے معروف صحافی آصف چوہدری ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے۔ 1122 نے کوئی گاڑی نہیں بھیجی کہا کہ گاڑیاں مصروف ھیں اور نہ ھی کوئی بائیک آئی موقع پر ابتدائی ٹریٹمنٹ کے لئیے اپنی مدد آپ کے تحت صحافی دوست تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے کے پہنچے –

اور آگے ھسپتال جا کہ مایوسی ھوئی کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹر صاحب اپنی سیٹ پر نہ تھے ایم ایس صاحب کے پاس تشریف فرما تھے ۔ ایم ایس کو نیشنل پریس کلب شورکوٹ کے جنرل سیکرٹری رانا عبدالسلام صاحب نے کال کی تو تقریبا 20 یا 25 منٹ کے بعد ڈاکتر صاحب تشریف لائے –

اور سوال کرنے پر کہ آپ کو ایمرجنسی ڈیوٹی پر ھونا چاھئیے تھا تو تلخ کلامی شروع ھوگئی جس پر فزیکل لڑائی ھوتے ھوتے بچی گارڈز بھی بلا لئیے گئے ڈاکٹر مبشر مارنے تک آگے بڑھے ۔ اگر ایک صحافی کے ساتھ ایسا رویہ ھے تو عام آدمی کے ساتھ یہ گلو بٹ کیا کرتے ہوں گے۔

سیکیورٹی گارڈز کا رویہ ہو ڈاکٹر ہوں یا ایم ایس اکثریت وقت گزاری کر رہے ہیں۔ ایک درخواست ھے سب دوستوں سے کہ ھسپتال کی پشت پناھی چھوڑ دیں ۔ اگر ھمیں اس طرح ذلیل کیا جا سکتا ھے تو عام عوام کا کیا کریں گیں ۔

بریکنگ نیوز

خبر دینے والا خود خبر بن گیا جھنگ شورکوٹ نمائندہ میٹرو ون نیوز آصف چوہدری ٹریفک حادثے میں جاں بحق موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے پر ہسپتال زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے اہل علاقہ سوگوار-

تفصیلات کے مطابق جھنگ شورکوٹ نمائندہ میٹرون نیوز آصف چوہدری الصبح موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ سامنے سے موٹر سائیکل ٹکرا گیا حادثہ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کو متعدد کالز کرنے کے بعد بھی ریسکیو نا کیا گیا شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا-

جہاں ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر ڈیوٹی پہ موجود نا تھا 30 منٹ تک نمائندہ میٹرو ون نیوز شورکوٹ بے یار و مددگار علاج کے لئے تڑپتا رہا 30 منٹ کے بعد ڈاکٹر آئے بھی تو سہولیات کے فقدان کا بہانے کرتے ہوئے ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملتان نشتر ہسپتال میں زیر علاج نمائندہ میٹرو ون نیوز انتقالِ کر گئے مرحوم کے وارثان میں 2 معصوم بچے شامل ہیں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک /پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment