احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)امریکہ میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے آرگنائزر معروف سینئر صحافی کالم نگار شاعر اور سوشل ورکر جمال صدیقی گزشتہ 38سال سے امریکہ میں مقیم ہیں-
شکاگو میں طویل صحافتی ثقافتی ادبی اور سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہے معروف فلمسٹار ڈائریکٹر سنگر اور صحافی افضل سوداگر کے جگری دوست رہے آج کل ڈئیلاس میں روزنامہ تعمیر انسانیت اور JAP News TV کے بیوروچیف کی حیثیت سے اپنی صحافتی ذمہ داریاں بحسن وخوبی سرانجام دے رہے ہیں-
جمال صدیقی اپنی فیملی کے ھمراہ کراچی لاھور ساھیوال اور اسلام آباد اپنے عزیز واقرباء سے ملاقات اور سیروسیاحت کے لیے پاکستان آئے جمال صدیقی سے ملاقات کے لیے جرنلسٹس ایسوسی ایشن اف پاکستان کے مرکزی چیرمین ایس اے صہبائی سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد خان اور انکے فرزند شاہ میر نے سرینا لابی میں خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر ایس اے صہبائی کی جانب سے جمال صدیقی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ایس اے صہبائی نے جمال صدیقی سے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے آئندہ الیکشن اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور یورپ و امریکہ میں JAP رکنیت سازی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی-
سردار ظہیر احمد خان نے JAP TVاور TV 8 کے لیے پاکستان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے جمال صدیقی سے خصوصی انٹرویو لیا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +