انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ
میں ملوث سی سی ڈی اہلکار گرفتار
ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں سی سی ڈی کا ملازم بھی شامل ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ملازم نے یونان ملازمت کا جھانسا دے کر 37 لاکھ 40 ہزار روپے لیے تھے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سی سی ڈی بہاولپور میں تعینات تھا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے شہری کو فرانس میں ملازمت کا جھانسا دے کر 18 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان رقم وصولی کے بعد روپوش ہوگئے تھے، معاملے کی تفتیش جاری ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +