تھانہ وریام کے علاقہ موضع کوٹ مرزا میں گزشتہ رات مبینہ طور اورنگزیب مسلم شیخ جو عرصہ چالیس سال سے موضع کوٹ مرزا میں رہائش پذیر ہے اس کی بچی کو اغواء کرنے آنے والے فیصل صدیق بھوجوانہ اور اس کے ساتھی کو اہل علاقہ نے دھر لیا-
ریسکیو 15 پر کال کر کے تھانہ وریام پولیس کے حوالے کر دیا یاد رہے فیصل صدیق بھوجوانہ نامی ملزم پر پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع جھنگ کے مختلف تھانوں میں 15 سے زیادہ مقدمات درج ہیں-
مبینہ اغواء کار فیصل صدیق بھوجوانہ اور اس کے ساتھی کو پکڑ کر اہل علاقہ نے تھانہ وریام پولیس کے حوالے کر دیا گیا اہل علاقہ کے مطابق 8 سے دس مبینہ اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے-رپورٹ تجمل حسین بھٹی
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک /چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +