کالے بچھوؤں کے نام پر فراڈ کا معاملہ ،گروہ کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان گرفتار، نقدی بھی برآمد –
کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بُھسی کمالیہ محمد عون رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کالے بچھوؤں کے نام پر فراڈ کرنے والے گروہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا-
اور شہری سے نوسر بازی کے ذریعے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کر لی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بھسی محمد عون رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے نوسر بازوں کے جھانسے میں نہ آئیں نیز کسی بھی قسم کی نوسر بازی ہونے کی صورت میں فوری پولیس کو اطلاع دیں –
علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ بھسی محمد عون رضا کی نوسر بازوں کے خلاف کارروائی کو سراہا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +