شورکوٹ
ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ نیئر عباس چھٹہ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ نیئر عباس چھٹہ کی اپنی ٹیم اے ایس آئی زوہیب گل،انچارج چوکی محمود کوٹ محمد اسلم ، اے ایس آئی طاہر عباس اور پولیس ملازمین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں مدثر شاہ ولد مظفر شاہ سے 2240 گرام چرس
،اختر عباس ولد غلام عباس سے 1260 گرام چرس ندیم اختر ولد عبدالستار سے جعلی کرنسی پانچ ہزار والے 8 عدد نوٹ 40000 روپے جعلی کرنسی شراب فروشوں محبوب ربانی ولد رحیم بخش سے 20 لیٹر شراب ،نیئر عباس ولد ولد ممتاز احمد 20لیٹر شراب اور سجاد ولد ملنگ علی سے 100 لیٹر شراب اور شراب تیار کرنے والی چالو بھٹی برتنوں سمیت برآمد کر کے مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا-
علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ سب انسپکٹر نیئر عباس چھٹہ اور اس کی ٹیم کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +