آئی جی پنجاب کا سیاہ شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

آئی جی پنجاب کا سیاہ شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں پولیس افسران و اہلکاروں کی گاڑیوں سے سیاہ (Tainted) شیشے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی سرکاری یا نجی پولیس گاڑی اور موٹرسائیکل کو بغیر رجسٹریشن نمبر کے سڑک پرآنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین تمام شہریوں کی طرح پولیس اہلکاروں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوں گے اور کسی بھی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کی موجودگی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارجز، ضلعی افسران، یونٹس اورفارمیشنز کے سربراہان براہِ راست ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں سب یونٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ فوری چیکنگ کی جائے اور قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +