شادی کے روز دلہن سگے باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل
*💥بہاولپور: باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کردیا*
*پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے بستی سکھیل میں پیش آیا جہاں باپ نے شادی کے روز بیٹے کے ہمراہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی*
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لیا ہوا تھا، مقتولہ کا باپ گزشتہ روز اسے اپنے گھر لےگیا تھا اور باپ بیٹا اس شادی سے خوش نہیں تھے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ