*گرین ٹاؤن میں 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات کی کوشش، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار*
علاقہ تھانہ گرین ٹاؤن میں پولیس نے 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم طالبعلم کو سکول سے گھر چھوڑنے کیلئے لے کر جا رہا تھا کہ دورانِ سفر اس نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں، بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعہ کے بعد گرین ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت ایکشن پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
اوکاڑہ کم عمر بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
ملزم علی حسنین نے جھونپڑی میں زیادتی کی
مقدمہ درج، تفتیش ایس ایس او آئی یو کو سپرد
چوچک پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم فوری گرفتارخواتین اور بچے ریڈ لائن، جنسی زیادتی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت
ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی ، ڈی پی او راشد ہدایت
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +