تیز رفتاری کے باعث وین حادثے کا شکار ،ڈرائیور سمیت چار افراد جان بحق
🚨 سرگودھا: تیز رفتاری نے 3 قیمتی زندگیاں نگل لیں 🚨
شاہینوں کے شہر سرگودھا میں ایک اور دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آ گیا۔ جھال چکیاں، خوشاب روڈ پر تیز رفتار مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے خوشاب جانے والی تیز رفتار Hiace مسافر وین نے سامنے سے آنے والی کار کو بچانے کی کوشش میں قابو کھو دیا اور سڑک کنارے درخت 🌲 سے جا ٹکرائی۔
شدید تصادم کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق تیز رفتاری اور لاپرواہی آئے روز قیمتی جانیں نگل رہی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں سے سخت ٹریفک کنٹرول اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
—
#Sargodha
#BreakingNews
#TrafficAccident
#OverSpeeding
#KhushabRoad
#Rescue1122
#RoadAccident
#HiaceAccident
#RedAlert
#SaveLives
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +