ایران و عراق زیارت مقدسہ کیلئے بڑی تبدیلی کر دی گئی، شہری اب قافلہ سالار کے زریعے سفر اختیار نہیں کر سکیں گے، نیا سسٹم متعارف

*ایران و عراق میں زیارات مقدسہ کیلئے “قافلہ سالار سسٹم” ختم کردیا گیا*

*آئندہ “زیارات گروپ آرگنائزرز” کے تحت ہی مقدس مقامات کی زیارات کی جاسکیں گی*

*زائرین پرانے “قافلہ سالار سسٹم” کے تحت زیارات مقدسہ کیلئے بکنگ نہ کروائیں،وزارت مذہبی امور*

چکوال (عبدالغفار پارس) وفاقی وزرات مذہبی امور نے ایران اور عراق میں پاکستانیوں سے کہا ہے کہ پرانا “قافلہ سالار سسٹم” ختم کردیا گیا ہے اور جنوری 2026ء سے “زیارات گروپ آرگنائزرز” کے تحت ہی زائرین جاسکیں گے،وزارت کے ترجمان کے مطابق ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے خواہشمند تمام زائرین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پرانے قافلہ سالار سسٹم کے تحت زیارات مقدسہ کیلئے بکنگ نہ کروائیں-

بلکہ بکنگ سے پہلے وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر زیارات گروپ آرگنائزرز کی تفصیلات چیک کرکے ہی اپنی بکنگ کروائیں کیونکہ آئندہ صرف “زیارات گروپ آرگنائزرز” کے تحت ہی زیارات کی جاسکیں گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +