*سیالکوٹ: کار کا اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراؤ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی*
سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پر کار اینٹوں سے لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گھوئینکی کے قریب پیٹرول پمپ کے پاس ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اینٹوں سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی سڑک کے کنارے کھڑی تھی جب ڈسکہ کی جانب سے آتی ایک کار اس سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی 1122 سیالکوٹ کی متعدد گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے اور لاشیں اٹھانے کے علاوہ امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ڈسکہ روڈ پر دلخراش حادثہ 💔
کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 2 بچوں سمیت 5 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
جانبحق افراد میں 2 بہن بھائ 3سالہ عزا اور 6 سالہ زمان ولد سہیل کے علاوہ 36سالہ سلمان 58سالہ اسلام اور 29سالہ عمران شامل ہیں۔
لواحقین کے بقول گاڑی میں ایک فیملی کے میمبرز اور دو دوست سوار تھے اور سالگرہ کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +