ٹوبہ ٹیک سنگھ: رجانہ میں اے سی بس اور رکشہ کی ٹکر، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ رجانہ سمندی روڈ پر پنچاب سویٹ اینڈ بیکرز کے قریب ایک درد ناک حادثہ پیش آیا جہاں اے سی بس اور رکشہ کی ٹکر ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
جائے حادثہ پر موجود ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر زخمیوں کوطبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال شفٹ کیا ہسپتال منتقل کیا اور جاں بحق افراد کو بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا ۔
*جاں بحق افراد کی تفصیلات:*
1. طلحہ ولد محمد یعقوب، 23 سال، چک نمبر 284 گ ب، ٹوبہ
2. بلال شفیق ولد محمد شفیق، 18 سال (رکشہ ڈرائیور)، چک نمبر 284 گ ب، ٹوبہ
3. حنیف ولد نامعلوم، 40 سال، چک نمبر 284 گ ب، ٹوبہ
4. حمیرا سردار دختر سردار، 28 سال، چک نمبر 291 گ ب، ٹوبہ
5. ناصرا بی بی زوجہ اللہ رکھا، 38 سال، چک نمبر 284 گ ب، ٹوبہ
6. لبنی بی بی زوجہ امجد، 45 سال، چک نمبر 284 گ ب، ٹوبہ
*زخمیوں کی تفصیلات:*
1. وقاص نزیر ولد نزیر احمد، 28 سال، چک نمبر 284 گ ب، ٹوبہ
2. سعید انور ولد محمد انور، 24 سال، چک نمبر 284 گ ب ، ٹوبہ
3. شہناز اختر زوجہ محمد اکرم، 35 سال، چک نمبر 284 گ ب، ٹوبہ
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +