جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) محکمہ ایجوکیشن پنجاب میں حالیہ تقرر و تبادلوں کے بعد ماہر تعلیم تنویر احمد غزالی کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ تعینات کر دیا گیا، ان کی تعیناتی پر ضلع بھر کے تعلیمی حلقوں، اساتذہ تنظیموں اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے، رپورٹ ریاض شاہد خان، حکیم طاہر محمود جنجوعہ

تنویر احمد غزالی دوبارہ سی ای او ایجوکیشن جھنگ تعینات، آفس آمد پر پرتپاک استقبال
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) محکمہ ایجوکیشن پنجاب میں حالیہ تقرر و تبادلوں کے بعد ماہر تعلیم تنویر احمد غزالی کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی پر ضلع بھر کے تعلیمی حلقوں، اساتذہ تنظیموں اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تنویر احمد غزالی بطور ماہر تعلیم اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور اس سے قبل بھی ضلع جھنگ میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے چکے ہیں-

جس دوران انہوں نے تعلیمی معیار کی بہتری، سکولوں کی کارکردگی اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے اہم اقدامات کیے تھے۔ ایجوکیشن آفس پہنچنے پر تنویر احمد غزالی کا اساتذہ، تعلیمی افسران اور مختلف تنظیموں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے، ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوش آمدید کہا گیا۔

استقبال کرنے والوں میں پنجاب ٹیچر یونین کے صدر محمد انور جپہ، نائب صدر غلام شبیر ، شیخ شفقت حسین جبکہ خواتین ونگ سے میڈم رابعہ میڈم صائمہ اقبال و دیگر خواتین شامل تھیں ۔ اسی طرح پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے طاہر فاروق، ملک فیاض حسین، چوہدری غلام نبی، رانا عمر اور میر قاسم نیازی نے بھی شرکت کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

معروف ماہر تعلیم کنور محمد علی ، محمد نوید اقبال ڈھڈی ڈویژنل صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن و جنرل سیکرٹری عرفان علی بھی شریک ہوئے ۔اس کے علاوہ ایپکا ایجوکیشن یونٹ جھنگ کے صدر حافظ صدیق نصیر ہرل، جنرل سیکرٹری حاجی آفتاب احمد ملک، بشیر تبسم، عتیق الرحمن، ملک اسد اور محمد اطہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب میں ڈی ای او ایجوکیشن میڈم ناصرہ پروین، ڈی او میڈم نسرین عبداللہ سمیت مختلف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (AEOs) نے بھی شرکت کی اور تنویر احمد غزالی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تنویر احمد غزالی نے تمام اساتذہ، افسران اور تعلیمی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع جھنگ میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اساتذہ کے تعاون سے جھنگ کے تعلیمی اداروں کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +