آن لائن جوا گیمز نوجوان کی جان لے گئیں
احمدپورسیال بستی میانی کا رہائشی انیس الرحمن والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کی عمر بمشکل اٹھارہ برس ہو گی تقریبا دو ماہ سے انیس کو آن لائن پیسہ کمانے کی گیمز کی لت پڑ گئی جو کہ اصل میں آن لائن جوا ہے اور نا جانے کہاں سے لوگ اسے بیٹھ کر اپریٹ کر رہے ہیں-
اور پاکستان میں اس کی پبلسٹی مختلف انداز میں بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے انیس پیسے ادھار پکڑ کر جوئے پر ہراتا رہا اور ڈپریشن کا شکار ہو گیا کچھ دن پہلے انیس کے والدین اسے علاج کے لئے نیورو فزیشن کے پاس لے گئے جہاں دماغ کے کچھ حصوں میں سوزش کی تشخیص کی گئی –
کل بھی مبینہ طور پر انیس والدین سے تیس ہزار کا مطالبہ کرتا رہا تا کہ وہ گیم کھیل کر پہلے سے ڈوبا ہوا پیسہ نکال سکے اور پھر ان جوا گیمز کو خیر باد کہ دے انیس کا والد کے پاس رقم نا ہونا انیس کی موت کا سبب بنا شدید ڈپریشن کا شکار انیس نے رقم نا ملنے پر گندم والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
اور بوڑھے والدین کو زندگی بھر کا روگ دے گیا انیس کا آج دن گیارہ بجے جنازہ ہے اہل علاقہ سے شرکت کی التماس ہے –
اور حکومت سے التماس ہے کہ ان جوا گیمز چلانے والوں کے خاتمے کے لئے کاروائیاں کریں تاکہ نوجوان جوئے کی لعنت سے بچ سکیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +