جھنگ کی الیکٹرک بسوں میں جیب کتروں کا راج ،عید قریب آتے ہی جیب کترنے کی وارداتیں بڑھنے لگیں

جھنگ کی الیکٹرک گرین بسوں میں جیب کتروں کا راج، عید قریب آتے ہی وارداتوں میں اضافہ

روزانہ درجنوں مسافر موبائل فون اور ہزاروں روپے سے محروم، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جھنگ(چوہدری ربنواز فیصل) جھنگ شہر میں چلنے والی الیکٹرک گرین بسوں میں جیب تراشی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر جیب کترے مسافروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے باعث شہری ہزاروں روپے اور قیمتی موبائل فونز سے محروم ہو رہے ہیں۔

مسافروں کے مطابق بسوں میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب کترے نہایت مہارت سے وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے ہیں جبکہ متعدد بار شکایات کے باوجود اس مسئلے پر تاحال کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید قریب آنے کے باعث بازاروں اور بسوں میں رش بڑھ گیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب کتروں نے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ روزانہ کئی افراد اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہو رہے ہیں جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

متاثرہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرک گرین بسوں میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں اور جیب کتروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو شہریوں کا پبلک ٹرانسپورٹ پر اعتماد مزید متاثر ہو سکتا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ