سی ای او ایجو کیشی تنویر غزالی کے اعزاز میں افطار ڈنر
پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ویلفیئر ایسوسی ایشن جھنگ نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا-
جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) پرائیویٹ سکولز اگر میری ایک آنکھ ہیں تو گورنمنٹ سکولز میری دوسری آنکھ ہیں ہم سب مل کر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیں گے اپنے ضلع میں تعلیمی انقلاب برپا کریں گے وزیر تعلیم جناب رانا سکندر حیات کے دست بازو بنتے ہوئے جھنگ کے تمام تعلیمی اداروں کو مثالی ادارے بنائیں گے آؤٹ آف سکولز بچوں کو سکولز لائیں گے سی ای او ایجو کیشن جھنگ نے مزید کہا اس مشن کی تکمیل کے لیے پہلے دور میں بھی پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے میرا بھر پور ساتھ دیا تھا –
اب اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک اور موقع دیا ہے آپ لوگوں کے تعاون سے میں جھنگ میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے میں کامیاب ہو جاؤنگا اور جھنگ کے سکولز کو مثالی ادارے بنائیں گے ہماریر زلٹس بھی مثالی رزلٹس ہونگے آخر پر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے عہد یداران نے جناب سی ای او ایجوکیشن جھنگ کی تعلیم دوست پالیسی پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دھانی کروائی کہ جھنگ میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لئے تمام پرائیویٹ سکولز آپ کے شانہ بشانہ کام کریں گے کبھی بھی آپ کو مایوں نہیں کریں گے اور وہ وقت دور نہیں جب ضلع جھنگ ایجوکیشن کے لحاظ سے مثالی ضلع بنے گا –
جناب سی ای او ایجو کیشن جھنگ نے پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ویلفئیر ایسوسی ایشن جھنگ کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور انکے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
جھنگ (تعلیمی رپورٹر ) سی ای او ایجوکیشن جھنگ تنویر احمد غزالی کے اعزاز میں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ویلفئیر ایسوسی ایشن جھنگ کی جانب سے جم خانہ کلب میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی سی ای او ایجو کیشن جھنگ تنویر احمد غزالی ایڈمن آفیسر اسلم بھٹہ اور بشیر احمد تبسم نے شرکت کی-
اس کے علاوہ چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹر رانا محمد اشفاق چیر مین الیکشن کمیشن ملک محمد اشرف صدر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ویلفیر ایسوسی ایشن جھنگ چوہدری مقصود احمد جنرل سیکرٹری چوہدری منیر عباس سہیل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران ذو الفقار احمد سیالوی محمد ندیم ضیاء رانا محمد ارشد الحاج غضنفر حیات قریشی محمد کفیل بھٹی مشرف احمد قادری چوہدری عرفان گجر لیاقت عمران طاہر جاوید خان سید خاور رضا شاہ چوہدری شہزاد احمد ضلعی ممبران شیخ محمد امجد محمد احمد شاه را نا انتظار قاسم شیخ کلیم رضا تحصیل 18 ہزاری سے سجاد حسین غضنفر عباس تحصیل شورکوٹ سے رانا احسان سید محبوب شاہ تحصیل جھنگ سے چوہدری محمد آصف سلیمان مصطفائی مہر غلام شبیر عمرانہ ملک عرفان کھوکھر نے شرکت کی-
سی ای او تنویر احمد غزالی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے دوستوں کا ہمیشہ مشکور رہوں گا جنہوں نے جھنگ سے جہالت کی تاریخیوں کے خاتمے کے لئے اور علم کی شمعیں روشن کرنے کے لئے ایک بار پھر عہد وفا کرنے کے لئے بہترین افطار ڈنر کا اہتمام کیا جناب سی ای او ایجو کیشن جھنگ نے مزید کہا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک /چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ