چار سال بعد سعودی عرب سے واپس آنے والا نوجوان راستے میں حادثے میں جان بحق ،ساتھی شدید زخمی

سعودی پلٹ نوجوان گھر جاتے ہوئے راستے میں سڑک حادثے میں جان بحق ،ساتھی شدید زخمی

لیہ کا رہائشی عمران الحق عرف مانی سعودی عرب سے گھر واپس آتے ہوئے پٹھان ہوٹل کے قریب حادثہ میں جاں بحق

لیہ کا رہائشی عمران الحق عرف مانی چار سال بعد سعودی عرب سےعید پر گھر واپس آرہا تھا، ملتان ائیرپورٹ سے لیہ آتے ہوئے پٹھان ہوٹل کے نزدیک گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔

افسوس ناک حادثے میں عمران الحق عرف مانی موقع پر جاں بحق ہوگیا اور قریبی ساتھی شدید زخمی ہوگیا، اللہ پاک عمران بھائی کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمین

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +