سابقہ چپقلش پر معروف نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا –
ٹوبہ ٹیک سنگھ
علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ
چک 302 ج ب نور پور میں سابقہ رنجش پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
تفصیلات کے مطابق عمیر نواز قوم آرائیں سکنہ 302 ج ب وغیرہ نے سکول گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کر کے نعمان جٹ کو قتل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے۔
اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف ہیں۔
موبائل فرانزک کرائم سین یونٹ موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔
ڈی پی او ٹوبہ نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ملزمان موقع سے فرار ہیں، جنکی تلاش اور مزید قانونی کارروائی حسب ضابطہ جاری ہے۔