تالاب میں ڈوب کر نوجوان جان بحق، مشتعل ورثاء نے ریسکیو 1122 گاڑی کے شیشے توڑ دیئے،شہری تالابوں ،نہروں اور گہرے پانی میں نہانے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ریسکیو 1122

ٹوبہ ٹیک سنگھ: تالاب میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق، مشتعل ورثاء نے ریسکیو گاڑی کے شیشے توڑ دیے

وی او:
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک نمبر 297 گ ب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 17/18 سالہ غلام مصطفیٰ نجی تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق ریسکیو 1122 کی گاڑی تاخیر سے پہنچی جس پر مشتعل ورثاء نے ریسکیو گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو اہلکار نوجوان کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق صورتحال اب پرامن ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ: چک نمبر 297 گ ب اضافی آبادی میں 19 سالہ نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت غلام مصطفیٰ ولد محمد اشفاق عمر 19 سال، رہائشی چک نمبر 346 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طور پر ہوئی۔ نوجوان کی تلاش کے لیے فوری واٹر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران لائف رنگ، لائف بوائے، اسکوبا سرچ اور مقامی CERT ٹیموں کے ذریعے سرویلنس کی گئی۔ سرچ آپریشن میں 10 ریسکیو اہلکار، ریسکیو ڈائیورز اور 05 مقامی غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔

ریسکیو اسٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکوبا کے ذریعے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ریکور کر لیا۔ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی جبکہ بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

⚠️ ریسکیو 1122 کی شہریوں سے اپیل ہے کہ نہروں، تالابوں اور گہرے پانی میں نہاتے وقت انتہائی احتیاط کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

#BreakingNews #TodayNews #TobaTekSingh #Rescue1122 #PunjabNews #AccidentNews #ViralNews