معروف نجی کالج میں مبینہ طور پر طالب علم کی ہلاکت یا تشدد کے بعد قتل کا معاملہ،ورثاء کی جانب سے معاف کرنے کی اطلاعات

جھنگ: میں افسوسناک واقعہ، فاران کالج کے ہاسٹل میں طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فاران کالح کے ہاسٹل میں رہائش پذیر طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا طالب علم کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت رضوان ولد مختار قوم آرائیں سکنہ سوبھاگہ سلانوالی کے نام سے ہوئی ہے۔ ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گیا۔جبکہ کالج انتظامیہ ۔مختلف موقف بدل رہی ہے کبھی کہتی ہے ہارٹ اٹیک ہوا کبھی کہتی ہے ٹوٹی ہر گرا کبھی کہتی ہے طالب علم مذاق میں کھیل رہے تھے کہ دوسرے نے مذاق میں مکا مارا
واقعہ کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

*جھنگ: فاران کالج ہاسٹل میں طالب علم کی ہلاکت، واقعے کی نوعیت پر متضاد بیانات*

*جھنگ* – فاران کالج جھنگ کے ہاسٹل میں ایک طالب علم کی ہلاکت کے بعد واقعے کی نوعیت کو لے کر کالج انتظامیہ اور متاثرہ خاندان کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبہ کے درمیان مبینہ طور پر مذاق مذاق میں ہونے والی ہاتھا پائی کے دوران ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین کا کہنا ہے کہ ابتدا میں انہیں کالج انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ان کے بیٹے کی موت طلبہ کی لڑائی کے باعث ہوئی ہے۔

تاہم بعد میں کالج انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ طالب علم وضو کرتے ہوئے ٹوٹی پر گرنے سے زخمی ہوا اور اسی کے باعث انتقال کر گیا۔ واقعے کے چشم دید طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ طلبہ کے درمیان مذاق اور کھیل کے دوران پیش آیا۔

متاثرہ طالب علم کے والدین نے بتایا کہ انہوں نے دوسرے طالب علم کو معاف کر دیا ہے کیونکہ وہ بھی طالب علم ہے، لیکن ان کا مطالبہ ہے کہ واقعے کی حقیقت سامنے لائی جائے اور انتظامیہ غلط بیانی سے گریز کرے۔

مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور ہاسٹل میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +