جعلی نوٹوں سے قربانی کا جانور خریدنے والا شہری گرفتار

*جعلی نوٹوں سے قربانی کے جانور خریدنے والا ملزم گرفتار*

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقے اکبر آباد منڈی میں رقم 1 لاکھ 5 ہزار روپے جعلی نوٹوں سے قربانی کے بکرا خریدنے والے نیٹ ورک کا شاطر کارندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم امجد علی نے عید قرباں کے موقع پر معصوم بیوپاریوں سے نوسر بازی کر رہا تھا۔

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر مویشی منڈیوں میں پولیس کے افسران و جوان کسی بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں تاہم شہری اور تاجر حضرات جیب کتروں اور نوسر بازوں سے ہوشیار رہیں۔
*کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس*

شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +