مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 13 زخمی، ترجمان موٹروے پولیس
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق تھا، جو ملتان سے مری جا رہے تھے، ترجمان موٹروے پولیس
مری موٹروے پر حادثہ مسافر وین میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
مری ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس سانحے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 13 زخمی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر مری ظہیر شیرازی کے مطابق، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ گاڑی بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وین میں فوری طور پر آگ لگ گئی۔
موٹر وے پولیس کا بیان ہے کہ وین پروین موڑ کاٹتے ہوئے نالے میں گر گئی، جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ ترجمان نے بتایا کہ گاڑی اس طرف گرنے کی وجہ سے دروازے کھولنا مشکل ہو گیا تھا۔
ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے کئی کو بعد میں PIMS اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد ملتان سے تعلق رکھتے تھے اور ایک ہی خاندان کے فرد تھے۔
حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ حکام نے واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین۔
Mehran Abbasi