چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین افسران نے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر قیادت سنبھال لی
میڈم عائشہ رضوان بطور ڈ پٹی کمشنر جبکہ میڈم شائستہ منور جین اسٹنٹ کمشنر چنیوٹ ، میڈم حبیبہ بلال اسٹنٹ کمشنر لالیاں اور میڈم شینا اعظم اسٹنٹ کمشنر بھوانہ تعینات ہیں
شہری حلقوں نے اس پیش رفت کو خواتین کی انتظامی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ خواتین افسران موثر گورنس، شفاف انتظامی نظام اور عوامی خدمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
جبکہ میڈم شائستہ منور جبین اسٹنٹ کمشنر چنیوٹ، میڈم حبیبہ بلال اسسٹنٹ کمشنر لالیاں اور میڈم شینا اعظم اسٹنٹ کمشنر بھوانہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر اور سول ڈیفنس آفیسر کے ضلعی عہدوں پر بھی خواتین افسران تعینات ہیں
چنیوٹ (نمائندہ خصوصی ) ضلع چنیوٹ کی انتظامی تاریخ میں پہلی بار ایک منفر د سنگ میل قائم ہو گیا ہے، جہاں ڈپٹی کمشنر سمیت تینوں تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز کے عہدوں پر خواتین افسران تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹر یٹ سروس (PAS) کی میڈم عائشہ رضوان بطور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ فرائض سرانجام دے رہی ہیں
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر پاکستان آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +