جائیداد کے تنازع پر پر فائرنگ دو بھائی جان بحق، تیسرا بھائی صدمے سے جان بحق

🚨*کرم:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق، صدمے سے تیسرا شخص بھی چل بسا*

ضلع کرم کے علاقے ڈال میں چچازاد بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئےجبکہ ایک اور شخص صدمہ برداشت نہ کرنے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ معمولی تکرار کے بعد پیش آیا جس میں اصغر حسین اور ان کے سگے بھائی اسد علی جاں بحق ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کی لاشیں دیکھ کر کمال حسین شدید صدمے میں آ گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد تینوں افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار منتقل کی گئیں، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔